آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 35 افراد کو انجکشن لگائے گئے ترجمان لاہور جنرل ہسپتال
لاہور(نیوز رپورٹر)تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقے سے گزشتہ دو دنوں کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 35 افراد لاہور جنرل ہسپتال آئے۔ فوکل پرسن امرجنسی ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کے مطابق متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے علاوہ حفاظتی انجکشن بھی لگایا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم کا کہنا ہے کے شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں اور ڈاکٹر نرسز پیرامیڈکس 24 گھنٹے الرٹ ہیں۔