شایان علی جاوا نے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کا چارج سنبھال لیا
لاہور(نیوز رپورٹر) شایان علی جاوا نے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا۔ شایان علی (پی اے ایس) کے گریڈ 18 کے بیوروکریٹ ہیں۔ پی ڈی ایم اے آفس آمد پر افسروں نے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کا پرتپاک استقبال کیا اور ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ شایان علی جاوا ڈپٹی سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ ، ڈپٹی سیکرٹری سٹاف ٹو ایس ایم بی آر ، اے ڈی سی آر جھنگ اور ڈپٹی سیکرٹری (آئی اینڈ سی) بھی کام کر چکے ہیں۔