• news

تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے پلیٹ فارم سے آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گے:علامہ ہشام الٰہی 


لاہور(خصوصی نام نگار)تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے ذمہ دران کے 6 اضلاع لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد،گوجرانوالہ،شیخوپورہ، نارووال، ننکانہ کا اہم اجلاس مر کز قرآن و سنہ اسلامک سینٹرمیں علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولانا عباس سلفی، حاجی ریاض احمد، میاں زائد حسین،مولانا افضل عزیزی، نعیم الرحمن طالب،میاں محمد توقیر حفیظ و دیگر نے شرکت کی۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے اجلاس کے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے پلیٹ فارم سے آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن