• news

عقیدہ توحیدوختم نبوت کی چوکیداری اعزازوشرف ہے:میاں جمیل


لاہور(خصوصی نام نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ توحیدوختم نبوت کی چوکیداری اعزازوشرف ہے۔ امت مسلمہ اللہ تعالیٰ اوررسول کریم سے تعلق مضبوط بنائے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام اصلاح امت کیلئے بھرپورکردارادا کریں۔امت کو اختلافات کی دلدل سے نکال کرعقیدہ توحید اور عقیدہ ختم نبوت کیلئے پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں۔ امت کی بھلائی اورکامیابی کا رازاسی میں ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ بے راہ روی،گمراہی ،بدعات اور خرافات کے خلاف منبرومحراب سے مؤثر آواز بلند کی جائے۔ اطاعت رسول کریمؐ کا تقاضابھی یہی ہے۔ دنیااورآخرت کی کامیابی کے واحدراستہ اطاعت مصطفی ہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن