پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کنٹرول کررہا ہے:قاضی زاہدحسین
لاہور(خصوصی نام نگار) پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہدحسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کنٹرول کررہا ہے۔ قائد اعظم نے آزادی دلوائی نااہل سیاست دانوں نے دوبارہ غلام بنادیا۔ مہنگائی اور خوراک کے بحران سے نجات کیلئے زرعی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے۔ آئی ایم ایف والے حکومتی اللوں تللوں کی قدغن لگانے کی بجائے بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا حکم دیتے ہیں۔ آئی ایم ایف والے جانتے ہیں انرجی مہنگی ہوگی تو صنعتوں کو تالے لگیں گے اور پاکستان بے روزگاری کے طوفان کی زد میں آئے گا۔