پاک چین ٹشو کلچر لیب آلو کی مقامی پیداوار کو فروغ دیگی:ڈاکٹر بابر اعجاز
لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان اور چین نے آلو کے بیجوں کی درآمدات کے حجم میں کمی کیلئے پاک چین ٹشو کلچر لیب سے آلو کی مقامی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ڈاکٹر بابر اعجازنے بتایا کہ گزشتہ سال سیلاب نے پاکستان میں کئی قسم کی فصلوں کو تباہ کر دیا ہے تاہم آلو کی پیداوار مالی سال 21 میں 5.873 ملین ٹن سے بڑھ کر مالی سال 22 میں 7.937 ملین ٹن تک پہنچ گئی جو کہ 35 فیصد زیادہ ہے کیونکہ سیلاب پنجاب میں نہیں آیا جو کہ آلو کی پیداوار کا مرکز ہے۔