قرضوں کے نسخے ہماری معیشت کو تقویت نہیںدے سکتے: پرویز حنیف
لاہور( کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ غیر یقینی صورتحال میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری تو دور کی بات ہے مقامی سرمایہ کاری کا حجم بھی سکڑ رہا ہے ، روزانہ کی بنیاد پر ڈالر کے اتار چڑھائو کی وجہ سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان دونوں تذبذ ب کا شکار ہیں ۔ آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر قرضے کا حصول ہماری معیشت کا گلا گھونٹ رہا ہے ، اس طرح کے نسخے ہماری معیشت کو تقویت نہیں دے سکتے۔ہمیں جنگی بنیادوں پر خود انحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا۔