• news

سرکاری کنٹرول نہ ہونے پر مہنگائی میں بے تکا اضافہ ہوا: مولانا فضل الرحمن بن محمد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، نامور دینی سکالر ، درجنوں دینی کتب کے مصنف اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک سنت نگر کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ حکومتی غفلت اور عوامی مسائل سے عدم دلچسپی کی وجہ سے سرکاری کنٹرول نہ ہونے کے باعث مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے۔ درست ہے تیل کی مصنوعات اور بجلی گیس کی قیمتوں میں حکومتی سطح پر اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے تناظر میں ناجائز منافع خوروں نے اپنی مرضی اور منشا کے مطابق قیمتیں بڑھا دی ہیںجس کا بوجھ غریب تنخواہ دار طبقہ پر ہی پڑا ہے اور عام روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی اس کے دسترس سے دور ہوگئی ہیں۔ اگر عوامی مسائل اور مشکلات سے حکومت آگاہ ہوتی تو قیمت بڑھانے کے ساتھ ہی تمام اشیاء کی قیمتیں حکومت کنڑول میں رکھتے ہوئے خود ان کی قیمتوں کا تعین کرتی اور ان پر سختی پر عمل درآمد کروائی تاکہ تنخواہ دار لوگ اس سے کم متاثر ہوتے لیکن حکومت اپنی سیاسی الجھنوں کے باعث توجہ دینے سے قاصر رہی۔ نتیجتاً مہنگائی شتر بے مہار کی طرح بے تکے انداز میں بڑھ رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر تمام اشیاء کی قیمتوں کا تعین اپنی نگرانی میں کرائے۔

ای پیپر-دی نیشن