• news

اعظم خان کی شا ندار بیٹنگ ، اسلام آباد کامیاب ، کراچی پلے آف مرحلہ سے آئوٹ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن 8  کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔شاندار فتح کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 پوائنٹس کیساتھ ایونٹ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ کراچی کنگز پلے آف مرحلہ سے باہر ہو گئی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 میچز میں سے 4 میں فاتح رہی جبکہ اسے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، یوں پوائنٹس ٹیبل پر اس کے 8 پوائنٹس ہیں۔کراچی کنگز جس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 کا بڑا ہدف دیا تھا، لیکن وہ اس کا دفاع کرنے میں ناکام ثابت ہوئی اور میچ 4 گیندوں قبل ہی ختم ہوگیا۔عماد وسیم کے 92 رنز کی بدولت بڑا سکور بنانے والی کراچی کنگز ایونٹ میں 8 میچز کھیل چکی ہے، اسے صرف 2 کامیابی ملی جبکہ 6 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اعظم خان نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف 41 اور ایلکس ہیلز 34 رنز کیساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 4 وکٹ پر 204 رنز بنائے اور فتح اپنے نام رقم کرلی۔کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 5 وکٹ پر 201 کا مجموعہ سجایا۔ عماد وسیم 54 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی طرف سے بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔عرفان خان 30، ایڈم روسینگٹن 20، طیب طاہر 19، شعیب ملک 12 اور شرجیل خان 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ ٹام کَرن نے 2، فہیم اشرف، رومان رئیس اور حسن علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن