مسلم لیگ ن لائرز فورم کی جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت
اسلام آباد (خبر نگار) مسلم لیگ ن لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرا دی۔ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت آڈیو لیک کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔ درضواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی درخواست میںجسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آرٹیکل209 کے تحت کارروائی کی استدعاکی گئی ہے۔
جسٹس مظاہر/ شکایت