• news

رمضان پیکج : مستحق افراد کو 10 کلو آٹا 400 گھی 300اور چینی 70 روپے کلو ملے گی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی پیکیج  کے تحت  19 اشیا پر 5 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔  20 مارچ سے یوٹیلٹی اسٹورز کی 19 اشیاء  پر سبسڈی دی جائے گی جو کہ دو طبقات میں تقسیم ہوگی۔پیکیج کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے ایک ارب 15کروڑ جب کہ عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف دیا جائے گا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو گھی پر 100، اٹے پر 52 روپے، اور چینی 30 پر روپے فی کلو سبسڈی ملے گی۔ مستحق افراد کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300 روپے فی کلو اور چینی 70 روپے کلو ملے گی۔عام صارفین کو رمضان پیکیج کے تحت اٹے پر 27، چینی 11 اور گھی پر 25 روپے کلو سبسڈی ملے گی۔عام صارف کو 10 کلو آٹا 648، گھی 490، چینی 89 روپے کلو میں ملے گی۔ دالوں پر 20 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی، کوکنگ ائل پر 25، بیسن اور کھجور پر 50 اور مشروبات پر 15 سے 30 فیصد ریلیف ملیگا۔
ریلیف پیکیج 

ای پیپر-دی نیشن