وزیراعظم اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے آ ج قطر جائیں گے
اسلام آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) وزیراعظم دوحہ، قطر میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ قطر کے امیر کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف آج دوحہ جائیں گے۔ 9 مارچ 2023ء تک منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ جس سے ان ممالک کو خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔ پاکستان عالمی سطح پر پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے گلوبل ساؤتھ کی اجتماعی آواز کو بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ 2022ء کے دوران، 77 کے گروپ اور چین کے چیئر کی حیثیت سے، پاکستان نے ایل ڈی سی چیئر اور قطر کی کوششوں کی فعال طور پر حمایت کی تاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دوحہ پروگرام آف ایکشن فار دی لیسٹ ڈویلپڈ ممالک کو اتفاق رائے سے اپنایا جائے اور اس کی توثیق کی جائے۔
وزیراعظم