• news

پاک امریکہ انسداد دہشت گردی  2 روزہ مذاکرات کل سے شروع ہونگے 


 واشنگٹن (آئی این پی )  انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاک، امریکا 2 روزہ مذاکرات 6 مارچ سے شروع ہوں گے، مذاکرات میں سرحدی سکیورٹی پر بھی گفتگو ہو گی، کرسٹوفر لینڈ برگ   کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچے گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی انٹر ایجنسی وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جاسکے، امریکا کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کرسٹو فر لینڈ برگ وفد کی قیادت کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاک ، امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات 6 اور 7 مارچ کو ہوں گے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کا لائحہ عمل تشکیل دیاجائے گا، جب کہ مذاکرات میں سرحدی سیکیورٹی پر بھی گفتگو ہوگی۔ 
انسداد دہشت گردی مذاکرات

ای پیپر-دی نیشن