• news

جرمنی سے عمرے کیلئے موٹر سائیکل پر جانیوالا  مکہ پہنچتے ہی انتقال کر گیا


مکہ مکرمہ (این این آئی )جرمنی سے عمرے کی ادائیگی کیلئے موٹر سائیکل پر روانہ ہونے والا شخص مکہ مکرمہ پہنچتے ہی انتقال کر گیا۔53سالہ  غازی جاسم شہدے نے جرمنی سے موٹرسائیکل پر مسجد الحرام تک کا سفر 73 دن میں مکمل کیا تھا۔شام سے تعلق رکھنے والے غازی جاسم مکہ کی جانب اپنا سفر شروع کرتے ہی سوشل میڈیا کے ذریعے سفر کے دوران اپنے تجربات اور چیلنجز کو صارفین کے ساتھ شیئر کرتے رہے تھے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام  پہنچتے ہی غازی جاسم  کا انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ اسی مسجد میں ادا کی گئی اور بعد ازاں مکہ میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن