برائلر گوشت 7روپے کلو مہنگا‘ انڈوں کی قیمت ایک روپے درجن بڑھ گئی
لاہور(کامرس رپورٹر) شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 7روپے اضافے سے639روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے426روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے237روپے فی درجن رہی۔