• news

خالصتان تحریک: مودی سرکار نے پنجاب میں گورنر راج کی سفارش کر دی 


لاہور (این این آئی) خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ بھارت کی مرکزی حکومت نے پنجاب میں پولیس کی سکیورٹی بڑھانے سمیت پیراملٹری فورس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف امرت پال سنگھ نے کہاکہ خالصتان کا مطالبہ سکھوں کا بنیادی حق اورمذہبی عقیدہ ہے، اگر ہندتوا ریاست کی بات جرم نہیں تو پھر مسلمانوں کی طرف سے جہاد اورسکھوں کی طرف سے خالصتان کے مطالبے کو جرم کیوں بنا دیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق وارث پنجاب دا کے سربراہ امرت پال سنگھ کی مقبولیت بھارتی پنجاب میں دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن