• news

پنجاب‘ کے پی میں انتخابی مہم شروع‘ عمران جلد وزیراعظم ہونگے: پرویزالٰہی


لاہور (نیٹ نیوز) چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب عمران خان وزیراعظم پاکستان ہونگے۔ عاصم چیمہ‘ راحت مجید‘ شفیق چودھری‘ صفدر بوسال‘ خالد عمر‘ طیب رندھاوا اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق شہباز شریف ٹولے نے کیا اور الزام عمران خان پر لگا رہے ہیں۔ نااہل حکمران عوام کے غضب سے نہیں بچ سکتے۔ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کرکے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟۔ نواز شریف اور عمران خان کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آچکی‘ کارکن تیاری شروع کر دیں۔ موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔ محسن نقوی بڑے شوباز کی طرح چھوٹے شوباز بننے کی کوشش نہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن