پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کیلئے نام فائنل‘ یاسمین راشد‘ مسرت چیمہ کی تردید
لاہور (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے لاہور سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو فائنل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر پی پی 125 لاہور سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ پی پی 148 سے عبدالکریم، پی پی 149 سے مہر وسیم اور پی پی 152 سے وسیم قادر امیدوار ہوں گے، پی پی 169 سے اکرم عثمان، پی پی 164 سے علی بابا ، پی پی 153 سے یوسف میو، پی پی 156 سے علی وڑائچ، پی پی 157 سے حافظ فرحت عباس ، پی پی 158 سے مہر شرافت پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پی پی 159 سے اعظم خان نیازی، پی پی 162 سے ظہیر عباس کھوکھر، پی پی 164 سے احمر رشید بھٹی، پی پی 165 سے خالد گجر، پی پی 166 سے سرفراز کھوکھر، پی پی 167 سے ندیم بارا اور پی پی 160 سے مراد راس امیدوار ہوں گے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پی پی 161 سے عاطف چودھری، پی پی 168 سے محمود الرشید، پی پی 170 سے میاں اسلم اقبال، پی پی 172 سے زبیر نیازی اور پی پی 173 سے اصغر گجر کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ دوسری طرف تحریک انصاف نے عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے لئے امیدوار کے نام فائنل کرنے کی تردید کر دی۔ صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور سمیت سنٹرل پنجاب کے کسی بھی ضلع کے امیدواران کا نام فائنل نہیں کیا گیا۔ پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے ٹویٹ میں لکھا میڈیا و سوشل میڈیا پر پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے جو خبریں اور لسٹیں چل رہی ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں۔ مشاورت چل رہی ہے اور کسی بھی امیدوار یا ممبر کو ابھی تک کنفرمیشن نہیں دی گئی۔