• news

منڈی بہاؤالدین‘  تاجر کی شادی میں نوٹوں کیساتھ موبائل فون ‘ملبوسات کی کئی گھنٹے تک بارش  


منڈی بہاؤالدین( نامہ نگار) مقامی تاجر کی شادی کی تقریب میں نوٹوں کیساتھ موبائل فون اور ملبوسات کی بارش  کی گئی لوٹنے والوں کی جھولیاں نوٹوں سے بھر گئیں ۔منڈی بہاؤالدین میں پھالیہ روڈ پر میرج ہال میں مقامی تاجر کی بارات آئی اس موقع پر باراتیوں نے ملکی اور غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی بارش کردی دولہا کے دوست  میرج ہال کی چھت سے کئی گھنٹے  تک ملکی اور غیر ملکی کرنسی نوٹ برساتے رہے، لوگ پیسے لوٹتے لوٹتے تھک گئے لیکن لوٹا نے والوں مسلسل نوٹ پھینکتے رہے ۔ لوگ نوٹ لوٹنے کے لیے بانسوں پر جال لگا کر پہنچ گئے اور باراتیوں کی جانب سے نوٹ برسانے کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا مقامی تاجر کی بارات وارڈ نمبر 5 سے پھالیہ روڈ پر مقامی میرج ہال میں آئی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن