• news

بلاول بھٹو نے خیبر پی کے میں پارٹی عہدیداروں کا تقرر کر دیا


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فرحان افضل ڈھاپ کو فوری طور پر پی پی پی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا صدر مقرر کر دیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے درج ذیل عہدیداروں کا تقرر کر دیا ہے۔ سرتاج خان نائب صدر، سلیم خان نائب صدر، طارق خٹک نائب صدر، افسر الملک نائب صدر، گوہر انقلابی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، ضیاء اللہ آفریدی (فنانس سیکرٹری، فرزند علی وزیر کوآرڈینیشن سیکرٹری، سجاد شیرازی ڈپٹی کوآرڈینیشن سیکرٹری دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں پارٹی رہنما جام ساقی مرحوم کو ان کی پانچویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جام ساقی ایک سوچ کا نام ہے۔ جسے موت بھی مٹا نہیں سکتی، وہ ہمارے ذہنوں اور دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کسان ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ناصر جاوید گھمن سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن