• news

مستحقین کوزکوٰۃ کی منصفانہ فراہمی یقینی بنائی جائے: آنسہ بٹ 


لاہور( لیڈی رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وومن ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری آنسہ بٹ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کی آمدآمد ہے ، مستحقین کوزکوٰۃ کی منصفانہ اوربروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔ان اسباب کاسدباب کیاجائے جومسلمانوں کوبھکاری بنارہے ہیں۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھیک کیلئے شیرخواربچوں کااستعمال اوراستحصال روکناہوگا۔یہ اسلامی معاشرے کا چہرہ نہیں جوپیش کیا جارہا ہے، پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے۔ مختلف شاہراہوں پراورچوراہوں میں گاڑیوں کے بے ہنگم شور کے دوران خواتین معصوم بچوں کوگود میں اٹھائے یاسخت اورٹھنڈے فرش  پرلٹائے بھیک مانگتی نظرآتی ہیں ،پیشہ وربھکاریوں کی یہ مجرمانہ روش شیرخوار بچوں پربدترین ظلم کے مترادف ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن