• news

قرآن و حدیث پر عمل سے دنیا اور آخرت سنور جائے گی،ادریس شاہ زنجانی

لاہور(خصوصی نامہ  نگار)سجادہ نشین حضرت میراں حسین  شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی  المعروف شاہ صدر دیوان  سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا کہ اللہ کے قرآن اور رسول حضرت محمدؐکے فرمان پر عمل پیرا ہو جائیں تو کبھی گمراہ نہیں ہوں گے۔اللہ کے ولیوں  نے اپنی زندگیاں مخلوق  خدا کی بھلائی اور اللہ کی بندگی کرتے ہوئے گزاریں۔یہ وہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے اپنا انعام فرمایا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر سید ادریس شاہ زنجانی کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ؐ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں چونکہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قرآن کریم کا پیغام عام کریں، لوگوں کی احادیث مبارکہ کی روشنی میں رہنمائی کریں۔تاکہ اللہ اور اس کا رسول ؐ ہم سے راضی ہو جائیں اور ہماری دنیا اور آخرت سنور جائے۔

ای پیپر-دی نیشن