• news

سفید کوٹ پہننا اپنی زندگی دکھی انسانیت کے نام کرنے کا عزم ہے،پروفیسر الفرید ظفر


لاہور ( نیوز رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی نئی کلاسز کے سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو سفید کوٹ زیب تن کر رہے ہیں وہ محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ ایک سنجیدہ اور کٹھن سفر کا آغاز ہے۔یہ جذبہ انسانیت، قربانی، جرات اور احساس ذمہ داری کا سفر ہے کیونکہ سفید کوٹ پہننے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے اپنی زندگی دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے وقف کرنے کا راستہ منتخب کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن