• news

عمران خان کو اپنی زبان پر بھی  کھڑا رہنا ہو گا : خالد جوئیہ 


کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ ،سابق ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ ملنے سے عمران نیازی کی ضدتو پوری ہوگئی ،البتہ عمران نیازی کو اپنی زبان پر بھی کھڑا رہنا ہو گا ۔عمران نیازی پنجاب اور خیبرپختونخوامیں الیکشن جیت گئے تو انتخابات منصفانہ اور شفاف ہوں گے اگر ہار گئے تو دھرنا،دھاندلی اور الیکشن کمیشن پر الزامات کی بوچھاڑ ،لانگ مارچ اور جیل بھرو تحریک جیسے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن