• news

کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس میں پانچواں سالانہ جاب فیئر 

لاہور ( سپیشل رپورٹر)کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس نے پانچویں سالانہ جاب فیئر کا انعقاد کیا۔جاب فیئر کا مقصد طلباو طالبات اور بھرتی کرنے والی کمپنیوں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جس سے دونوں فریقین کیلئے سہولت کاری ہو سکے۔ ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر سید اسد حسین نے تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا اور تقریب میں شریک ہونے والی کمپنیوں کو خوش آمدید کہا۔ 100 سے زائد مشہور مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں نے جاب فیئر میں شرکت کی اور بزنس ایڈمنسٹریشن، ماس کمیونیکیشن، الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنسز، کیمیکل انجینئرنگ، آرکیٹیکچر اور ہیومینٹیز جیسے مختلف شعبوں کے طلباء سے ملاقات کی۔ انہوں نے ادارے کے منتظمین کو بہترین انتظامات کرنے پرخوب سراہا۔ تمام کمپنیوں نے کامسیٹس گریجویٹس کی خدمات حاصل کرنے میں اپنی گہری دلچسپی بھی ظاہر کی۔ ایونٹ انچارج ڈاکٹر محمد فہد جاوید نے شرکت کرنے والی کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا اور کمپنیوں کی جانب سے طلباء کو کیریئر کے مواقع فراہم کئے جانے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر سید اسد حسین نے شرکاء کی کمپنیوں اور منتظمین میں اسناد تقسیم کیں۔

ای پیپر-دی نیشن