• news

پارٹی کارڈراشن کارڈ ہوگا،25فیصد رعایت ملے گی، سیف الملوک 

لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے بڑااعلان کیا ہے کہ ورکرزکو ایک پارٹی کارڈ ددیں گے جسے راشن کارڈ کا درجہ دیا جائے گا، پارٹی کے مخیر حضرات کی وساطت سے اس پارٹی کارڈ کی بنیاد پر پورے لاہور میں راشن میں 25 فیصد ڈسکاؤنٹ کی سہولت ملے گی،عمران خان کی کوئی مقبولیت نہیں، آج بھی مقبولیت نواز شریف کی ہے،2018 میں عمرانی فتنے کولانے والے بھی پچھتا رہے ہیں کہ کس کو لے آئے تھے،جب بھی الیکشن ہوں مسلم لیگ ن ہمہ وقت تیار ہے۔وہ گذشتہ روز پارٹی آفس نصیر آباد میں کارکنوں کے مسائل سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی چوہدری شہباز رمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، نسیم بانو،سمیت دیگر نجی موجود تھے،ملک سیف الملوک کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے پوری کرونگا،ہم نئی تنظیم بنانے جا رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن