• news

یوسی پی کے زیر اہتمام جنگلی حیات کے عالمی دن پر خصوصی سیمینار 


 لاہور( سپیشل رپورٹر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے آفس آف سسٹین ایبلٹی کے زیر اہتمام جنگلی حیات کے عالمی دن پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیاسیمینار کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ اور بقا کیلئے آگاہی اور اقدامات کو فروغ دینا تھا۔ پروریکٹر یوسی پی ڈاکٹر نصراکرام،  گیسٹ آف آنر چیئرمین ٹاسک فورس جنگلات و فشریز بدرمنیر،سابق ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر غضنفر علی خان،ڈایریکٹر سسٹین ایبلٹی جویریہ قیس، دین فیکلٹی آف میڈیا ڈاکٹر تیمور الحسن،ڈائریکٹر ایڈمن امجد نیاز،ڈائریکٹرسنٹرفار پروفیشنل ایکسیلینس طاہرہ وریام  اور طلباو طالبات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ ڈاکٹر نصراکرام نے سیمینار کے انعقاد کو سراہا،بدر منیر اور دیگر مہمانوں نے جنگلی حیات کی اہمیت اور درپیش خطرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سیمینار کیبعد ڈاکٹر نصراکرام نے مہمانوں کے ہمراہ یونیورسٹی میں ماحولیات کی اہمیت اور آگاہی کیلئے پودا بھی لگایا

ای پیپر-دی نیشن