محکمہ ثقافت و اطلاعات کے تحت جشن بہاراں پروگرام کا آغاز آج سے ہوگا
لاہور ( کلچرل رپورٹر)محکمہ ثقافت و اطلاعات کے تحت جشن بہاراں کے موقع پرآج سے 12مارچ تک الحمرا میں رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جائیں گے۔سیکرٹری ثقافت و اطلاعات علی نواز ملک نے جشن بہاراں کے موقع پر الحمرا میں پیش کئے جانے والے پروگرامز بارے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ الحمرامیں منعقدہ تمام پروگرامز میں ملک کے مایہ ناز فنکار،گلوکار، شاعر،پینٹنگ آرٹسٹس اور ادیب اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔سیکرٹری ثقافت و اطلاعات کا مزید کہنا تھاکہ عوام5مارچ کو فضل جٹ شاہد لوہار کی لوک موسیقی اور6مارچ کو استاد حامد علی خان کی محفل غزل سے محظوظ ہوسکیں گے۔عوامی تفریح کیلے7مارچ کوتحسین سکینہ صوفی میوزک پیش کریں گی جبکہ 8 مارچ کوخواتین مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گاجس کی صدارت یاسمین حمید اورنظامت صوفیہ بیدار کریں گی۔