ہمارے پاس ہر حلقے میں ایک سے زائد امیدوار ہیں، اسلم گل
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا کہ یہ 2023ہے۔الیکشن اب ہو یا اکتوبر میں،ہر حلقے میں ایک سے زائد امیدوار ہیں۔آج 2013ہے اور نہ 2018۔بہتر امیدوار کو ٹکٹ دیں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں الیکشن جیتیں گے۔پیپلز پارٹی اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گی۔وہ پنجاب اسمبلی کے 30اپریل کو ہونیوالے انتخابات کے حوالے سے پارٹی کے امیدواروں ، عہدیداران اورذمہ داران کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔چودھری اسلم گل نے کہا کہ پنجاب ہو یا جنوبی پنجاب اور بلوچستان ہر طرف سے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔پارٹی تنظیمیں، یونین کونسل سے ڈسٹرکٹ تک کو متحرک کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی نے اس ملک کو آئین اور ایٹمی قوت دی۔ہماری قیادت آئین،قانون پارلیمنٹ اور عدلیہ پر یقین رکھتی ہے۔اسلم گل نے پارٹی امیدواروں کو تاکید کی کہ امیدواروں 30ہزار کا بنک ڈرافٹ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے نام سے بنوا کر درخواست وسطی پنجاب سیکرٹریٹ کو بھجوائیں۔