الکہف ایواڑتقریب پرسوں ہوگی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)معروف تعلیمی ورفاہی ادارے الکہف ایجو کیشنل ٹرسٹ کی سالانہ الکہف ایواڑتقریب مرکزی چیئرمین وممتاز روحانی شخصیت پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی کی زیر صدارت پرسوں ’’لی گرینڈشیلے کمپلیکس‘‘پیکو روڈٹاؤن شپ میں صبح گیارہ بجے منعقد ہوگی جس میں ملک کے معروف شاعر ونعت گو سید سلمان گیلانی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ اس موقع پرتقریب میں ’’الکہف ایجو کیشنل ٹرسٹ‘‘ کی تعلیمی،رفاہی وملی خدمات پرتفصیلی رپوٹ پیش کرتے ہوئے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان،حفاظ کرام کی دستاربندی،اورمختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے الکہف ٹرسٹ کے رضاکاران،سٹاف کے افراداور معاونین کی خدمات کے اعتراف میں ان کو خصوصی انعامات دئیے جائیں گے