جو بائیڈن کے سینے سے جلد کے کینسر کا سبب بننے والا زخم کامیابی سے ہٹا دیا گیا
واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن کے سینے سے جلد کے کینسر کا سبب بننے والا زخم کامیابی سے ہٹا دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کے معالج کی جانب سے وائٹ ہاس کی پریس سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ معمول کے طبی معائنے کے دوران صدر بائیڈن کے سینے پر کینسر کا سبب بننے والے زخم کی تشخیص ہوئی تھی جسے گزشتہ ماہ کامیابی سے ہٹایا گیا۔