پولیس کیلئے 23 ارب روپے کا بجٹ جاری‘ 150 ارب پورے ہو گئے
لاہور (نامہ نگار) محکمہ خزانہ پنجاب نے پنجاب پولیس کو رواں مالی سال کی چوتھی اور آخری سہ ماہی کی مد میں 23 ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ بجٹ پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت انتظامی و دیگر اخراجات پورے کرنے کی مد میں جاری کیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں پنجاب پولیس کیلئے مجموعی طورپر 150 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا تھا جو محکمہ پولیس کو مکمل طور پر ادا کر دیا گیا ہے۔