• news

پنجاب میں انتخابات کرانے کے حکم پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر 


لاہور (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ کے پنجاب میں انتخابات کرانے کے حکم پر عمل درآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق  ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق صدر مملکت نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام اداروں بشمول نگران حکومت کو الیکشن کیلئے کمشن کی معاونت کا حکم دے رکھا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت تمام ادارے الیکشن کمشن کی معاونت کے پابند ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب لاہور نے ہائیکورٹ میں پیش ہوکر معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عدالت تمام اداروں اور نگران حکومت کو الیکشن کرانے کیلئے الیکشن کمشن کی معاونت کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن