سرکاری حج سکیم، درخواست وصولی 13 مارچ سے شروع ہونے کا امکان
اسلام آباد(خبرنگار)سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواست وصولی 13 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔وزیر مذہبی امور کابینہ سے رواں سال کے لیے حج پالیسی کی منظوری ملتے ہی اگلے ہفتے اعلان کریں گے۔روپے کی گرتی قدر کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں برس سرکاری کوٹے پر حج اخراجات کا تخمینہ 11 سے 12 لاکھ روپے متوقع ہے۔ریگولر حج اسکیم کے تحت پاکستانی بینکوں میں حسب سابق درخواستیں جمع ہوں گی جب کہ اسپانسر شپ حج اسکیم کا کوٹہ 50 فیصد مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ دیگر 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور نجی اسکیم کیلئے مختص ہوگا۔اسپانسر شپ اسکیم صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے عزیز و اقارب کیلئے مختص ہوگی۔ اس سے بیرون ملک سے مخصوص اکانٹ میں رقم بھجوانے پر ہی فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔