قائدِ اعظم یونیورسٹی کے5 طلباء کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی عدالت نے قائدِ اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل کے باہر طلباء اور پولیس کے درمیان جھڑپ کیس میں گرفتاریونیورسٹی کے5 طلباء کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔گذشتہ روز ملزمان طلباء جاویداحمد، بشارت علی، محمدطیب، عثمان ظفر اور فوادخذلق کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کے دوران وکلاء قیصرامام اور عمار الطاف عدالت پیش ہوئے اور درخواست میں موقف اختیار کیاکہ ملزمان طباء جائے وقوعہ پر موجود تھیلیکن کسی کو نقصان نہیں پہنچایا،ملزمان طلباء کے خلاف کارِسرکار میں مداخلت یا اقدامِ قتل کا کوئی ثبوت نہیں، ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے پانچوں طلباء کی دس دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کاحکم سنادیا۔یاد رہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء پر تھانہ سیکرٹریٹ میں اقدام قتل اور کارِسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیاگیاتھا۔