چین کی فوجی جدیدکاری کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے، تر جمان این پی سی
بیجنگ (این این آئی)14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ترجمان وانگ چھاؤ نے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دفاعی اخراجات کے بارے میں وانگ چھائو نے کہا کہ قومی دفاعی اخراجات کے پیمانے کا تعین قومی دفاعی تعمیر کی ضروریات اور قومی اقتصادی ترقی کے مطابق جامع طور پر غور کرکے کیا جاتا ہے ، اور جی ڈی پی میں چین کے دفاعی اخراجات کا تناسب بنیادی طور پر کئی سالوں سے مستحکم رہا ہے ،یہ عالمی اوسط سے کم ہے ، اور ترقی کی شرح بھی نسبتاً معتدل اور معقول ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی فوجی جدیدکاری کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے بلکہ علاقائی استحکام اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کے لیے ایک فعال قوت ہے۔" بیلٹ اینڈ روڈ " کے حوالے سے وانگ چھائو نے کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو پیش کئے جانے کے بعد گزشتہ دس سالوں میں دوستوں کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے ،