• news

سعودی سول ایوی ایشن نے مقررہ سائز سے بڑے بیگز پر پابندی لگادی


ریاض(این این آئی ) سعودی سول ایوی ایشن نے مقررہ سائز سے بڑے بیگ لے جانے پر پابندی لگادی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا)نے نئے ہدایت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں ہدایت کی گئی کہ تمام ائیر لائنز مسافروں کے مقررہ سائز سے زیادہ بیگ لوڈ کرنے سے اجتناب کریں، صرف مقررہ حد کیوزن کیسامان والے بیگز کو طیارے میں بھیجا جائے۔گاکا نے کہا کہ کچھ ایئر لائنز مسافروں کا مقررہ حد سے زیادہ سائز میں سامان وصول کرتی ہیں، ہدایت نامے کی خلاف ورزی پر ائیر لائنز کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن