• news

سابق ملائیشین وزیراعظم   نجیب رزاق کرپشن کے الزامات سے بری، دوسرے مقدمے میں12 سال قید برقرار


کوالا لمپور(این این آئی ) ملائیشیا کی عدالت سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے الزامات سے بری کردیا تاہم دوسرے مقدمے میں 12 سال قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ کے جج نے فیصلے میں کہا کہ سرکاری وکیل سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف سرکاری فنڈز میں خرد برد اور آڈٹ رپورٹ میں تبدیلی کرنے کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔کرپشن اور سرکاری ریکارڈ میں تبدیلی کے الزامات پر سابق وزیراعظم کو 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن