بھارتی جمہوریت خطرے میں،کئی سیاست دانوں کی نگرانی ہو رہی :راہول گاندھی
لندن (کے پی آئی ) بھارتی اپوزیشنجماعت کانگریس کے رہنماء وبھارتی پارلیمنٹ کے رکن راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتی جمہوریت خطرے میں ہے اور مجھ سمیت کئی سیاست دانوں کی نگرائی کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے لندن کی کیمبرج یونیورسٹی میںایک لیکچر کے دوران کہا کہ ہم ایک ایسی دنیاکو بنتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے جس کا تعلق جمہوری اقدار سے نہ ہولہذا ہمیں اس بارے میں نئی سوچ کی ضرورت ہے۔