امریکہ نے 2 چینی کمپنیوں سمیت مزید 37 ادارے بلیک لسٹ کر دیئے
روس(این این آئی)روس کیساتھ فوجی تعاون روکنے کیلئے امریکہ نے چین سمیت مزید 37اداروں کو بلیک لسٹ کردیا۔ مزید یہ ادارے میانمار اور چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سہولت کاری کرتے رہے یا ان خلاف ورزیوں میں ملوث رہے ہیں۔ چین کی جینیٹک کمپنی بی جی آئی اور چینی کلاوڈ کمیپوٹنگ فرم انسپر بھی بلیک لسٹ میں شامل ۔ ان کمپنیوں میں روس کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ چین نے روس کے یوکرائن پر حملے کی مذمت کرنے سے گریز کیا ہے۔ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ تھیا کنڈلر نے کہا کہ جب ہم ایسے اداروں کی نشاندہی کرتے ہیں جو ہمارے ملک کیلئے تشویش کا باعث ہیں تو اس کی وجہ قومی سلامتی یا خارجہ پالیسی سے متعلق ہوتی ہے۔ اس لیے ہم ان کو اداروں کو اس فہرست میں شامل کر رہے ہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ان کے لین دین کی جانچ کر سکتے ہیں۔