کرونا : مزید 46 نئے کیس ،7 مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد (این این آئی+خبر نگار)قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 46 نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 07 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ہفتہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 232 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 46 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.88 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،07 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔