• news

گوجرانوالہ:صدر چیمبر آف کامرس نے ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) چیمبر آف کامرس کے صدر نے جدید ٹیکنالوجی سے مزین چیمبر کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ سے کسی بھی ملک کے متعلق ان کی ٹریڈاینڈانوسٹمنٹ،جی ڈی پی، امپورٹ، ایکسپورٹ ودیگر معلومات در کار ہوں یا پوری دنیا میں کسی شخص کو گوجرانوالہ کی صنعت کے متعلق کوئی جانکاری حاصل کرنی ہو وہ چیمبرآف کامرس کی ویب سائٹ سے صرف ایک سنگل کلک کے ذریعے حاصل کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن اور ترتیب دیا گیا ہے اسی ویب سائٹ کے ذریعے ایسے کاروباری افراد جو چیمبرآف کامرس کی رکنیت حاصل کرنا چاہتے ہیں مستقبل میں رکنیت کے حصول کو سہل کر دیا گیا ہے اورکاروباری لوگ آن لائن ممبرشپ بھی حاصل کر سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس میں ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل،نائب صدر عادل ندیم،اراکین مجلس عاملہ،سابق صدور اخلاق احمد بٹ،خواجہ ضرارکلیم،عمر اشرف مغل،سابق سینئرنائب صدر محمد اجمل اعوان،سابق نائب صدر شیخ قیصر امین جموں والے کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،شیخ فیصل ایوب نے ویب سائٹ کی ترتیب اور ڈیزائن پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس بہترین کاوش سے گوجرانوالہ چیمبر کے وقار میں جو اضافہ ہوا ہے اس کا سہراہ سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل او ران کی ٹیم کو جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن