سجادہ نشین پیر محمدمجتبیٰ فاروق گل بادشاہ آج دوروزہ دورہ پرحافظ آباد آئیں گے
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت ) آستانہ عالیہ موہڑہ شریف راولپنڈی کے سجادہ نشین پیر محمدمجتبیٰ فاروق گل بادشاہ آج دوروزہ دورہ پرحافظ آباد آئیں گے ۔ وہ آج دس بجے دن شوری چٹھہ میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفے ؐ کانفرنس سے خطاب کریں گے اور کل جامعہ فاروق گل بادشاہ قائد آباد میں تقریب سے خطاب کریں گے اوربعدا زاں طالبات میں انعامات تقسیم کریں گے۔