• news

 ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں‘ اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ


حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فار وق وڑائچ نے تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں، اراضی ریکارڈسنٹر،رجسٹری برانچ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹاہلی گورائیہ اور جلالپوربھٹیاں کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں راشد اقبال اور چیف افسر میونسپل کمیٹی اکرام اللہ سندھو انکے ہمرا ہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر شعبہ ایمر جنسی،ان ڈور، آؤ ٹ ڈور، ایکسرے روم،لیبارٹری اور دیگر حصوں کا جائزہ لیااور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی صفائی ستھرائی،سٹاف کی حاضری اور دیگر انتظامات کو چیک کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ اور صحت کارڈ کے حوالہ سے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن