ڈسٹرکٹس‘ ریجنزانتخابات ‘لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کی سرگرمیاں شروع
لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کی جانب سے ڈسٹرکٹس اور ریجنز میں انتخابات کے اعلان کے بعد لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن میں بھی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔لاہور ریجن کے سابق صدر خواجہ ندیم احمد نے دوبارہ انتخابات میں حصہ کا اعلان کر دیا۔اس سلسلہ میں ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کے 28 کلب آرگنائزرز نے خواجہ ندیم احمد گروپ کی حمایت کا اعلان کیا۔خواجہ ندیم احمد کے زیر صدات ہونے والے اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں سرفراز احمد،بابا خورشید،ملک اسلم اور طاہر شاہ،صہیب ایوبی،شہباز احمد،عرفان منور،جاوید امین اور وقار المنی سمیت دیگر نے شرکت کی۔شرکاء نے خواجہ ندیم احمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پینل کے انتخاب کا اختیار دیدیا۔خواجہ ندیم احمد چوتھی بار لایور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔خواجہ ندیم احمد کا کہنا ہے کہ وہ دو بار لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں اور ہمیشہ کوشش کی ہے کہ لاہور کی کرکٹ کو فروغ دیا جائے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے۔