• news

انتقال کی افواہیں، قائم علی شاہ  کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا


کراچی (نیٹ نیوز) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے انتقال کی جھوٹی خبروں پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔ سوشل میڈیا پر قائم علی شاہ کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں ۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے میں تندرست ہوں اور کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کچھ دیر پہلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کیساتھ پروگرام میں بھی شریک تھا، پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کر رہا ہوں، انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام میں افرا تفری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جو بالکل مناسب نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن