• news

لاہور ہائیکورٹ میں عمران کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت آج


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت درخواست کی سماعت آج ہو گی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی۔ جسٹس شجاعت خان سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے دائرہ اختیار پر اعتراض لگایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں عدلیہ کیخلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔ سرکاری عمارتوں کو نقصان‘ نعرے لگاتے ہوئے عدالت میں پیش ہونا توہین عدالت ہے۔ لاہور ہائیکورٹ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

ای پیپر-دی نیشن