محمد خان بھٹی رحیم یار خان منتقل‘ تھانے میں طبیعت ناساز، ہسپتال داخل
رحیم یارخان ( نوائے وقت رپورٹ ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے رحیم یارخان منتقل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق محمد خان بھٹی کو مقدمے میں تحقیقات کیلئے بلوچستان سے منتقل کیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے محمد خان بھٹی کی تھانے میں طبعیت ناساز ہوگئی جس پر انہیں شیخ زاید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا محمد خان بھٹی کیخلاف اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج ہے، انہیں درج مقدمے میں آج مقامی عدالت پیش کیا جائے گا۔