سرکاری نرخنامے نظر انداز : سبزیاں ، پھل من پسند ریٹ پر فروخت
لاہور‘ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی اپنے عروج پر رہی۔ دکانداروں نے پھل اور سبزیاں سرکاری نرخ نامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سبزی منڈیوں میں قیمتیں انتہائی زیادہ ہیںجبکہ سرکاری نرخ نامہ اس کے برعکس ترتیب دیا جاتا ہے۔ سرکاری نرخ نامے میںآلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت 43روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹوں میں یہ55سے60 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا۔آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 38روپے کی بجائے40سے45، پیاز درجہ اول 150کی بجائے170سے180، پیا ز درجہ دوم 128کی بجائے135سے140، ٹماٹر درجہ اول 52کی بجائے52سے60روپے، ٹما ٹر درجہ دوم 44کی بجائے50، لہسن دیسی295کی بجائے350سے380، لہسن چائنہ350 کی بجائے400سے420، ادرک تھائی لینڈ 650 کی بجائے750سے800روپے، کھیرا فارمی74 کی بجائے80، میتھی64 کی بجائے75سے80، شملہ مرچ95 کی بجائے120سے130، بھنڈی180کی بجائے230 سے240، شلجم42 کی بجائے55سے60، اروی 150کی بجائے180سے200، مٹر85، کریلا200 کی بجائے240سے250، سبز مرچ اول105 کی بجائے150، سبز مرچ دوم64 کی بجائے80سے90، گھیا کدو 105کی بجائے130سے140، لیموں چائنہ125کی بجائے140، پالک فارمی32کی بجائے40سے45، پالک دیسی42کی بجائے50، گاجر چائنہ45 کی بجائے55سے60، گاجر دیسی64کی بجائے70سے75جبکہ کچنار280کی بجائے330 سے350روپے فی کلو فروخت ہوئی۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 290کی بجائے340سے350، سیب کالا کولو درجہ دوم160کی بجائے200، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم120کی بجائے140سے150، سیب امری درجہ اول185کی بجائے230سے250، سیب امری درجہ دوم 130کی بجائے150، سیب کالا کولو میدانی درجہ اول 160کی بجائے180سے190، کھجور ایرانی 465 کے بجائے 480 میں کلو فروخت ہوتی رہی۔ روپے کی گرتی قدر‘ ڈالر کی بے قابو اڑان سے مہنگائی کا طوفان شہریوں کی قوت خرید اپنے ساتھ اڑا لے گیا۔ سبزیاں پھل‘ مرغی‘ انڈے اور گوشت سب انتہائی مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔ مرغی کا گوشت 630 روپے کلو‘ برائلر زندہ مرغی 420 روپے کلو کی ہو گئی۔ شیور انڈے 238 روپے کے فروخت ہو رہے ہیں۔ سیب کالا کلو 290 روپے کلو‘ سیب ایرانی 280 روپے‘ کیلا فی درجن 250 روپے ‘ انار قندھاری 325 روپے کلو‘ امرود 125 روپے کلو‘ کینو 315 روپے درجن‘ سٹرابری 300 روپے کلو‘ ناریل فی دانہ 400 روپے‘ شگری 125 روپے درجن ہو گئے۔ ادرک تھائی لینڈ 600 روپے کلو‘ لہسن چائنہ 350 روپے کلو، دیسی لہسن 295 روپے کلو‘ پیاز 150 روپے کلو، آلو نیا 44 روپے کلو‘ ٹماٹر 52 روپے کلو‘ شملہ مرچ 94 روپے کلو‘ پھلیاں 145 روپے کلو، بینگن 95 روپے کلو‘ لیموں چائنہ 120 روپے کلو تک پہنچ گئے۔ ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ آدھی تنخواہ اور ڈبل خرچ سے سفید پوش طبقے کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیسن 275 روپے کلو، اچھے والے سفید چنے کا ریٹ 500 روپے، ماش کی دال 460، دال مسور 240، ملکہ مسور 260 اور روزانہ استعمال کا چاول بھی ساڑھے 3 سو روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ تیل، گھی، مرغی، مچھلی اور گوشت کا ریٹ تو گھنٹوں کے حساب سے بدلنے لگا، عوام نے بتایا کہ ان کی دسترس سے تو اب آلو، ٹینڈے، ٹماٹر، پیاز، گوبھی اور توری سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی باہر ہو چکی ہیں۔