سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بلا سودقرض کے نام پر شہری لٹنے لگے
اسلا م آباد(صلاح الدین خان) سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بلا سودقرض کے نام پر شہری لٹنے لگے جعلی ویب سائٹس کی بھر مار متعلقہ اداروںپی ٹی اے ، سٹیٹ بینک سائبر کرائم ایف آئی نے شہریوں کودھوکہ باز نوسر بازوں کے آگے بے یارو مدد گار چھوڑ کر کاروائی کے بجائے چپ ساد لی متعلقہ اداروں کا مؤقف ہے کہ کوئی شکایتی درخواست آتی ہے تو کاروائی کی جاتی ہے۔شہریوں خالد، صہیب، مقبول وغیرہ نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ پر بروقت لان، ایزی لون فوری قرض، مدد آپکی وغیرہ کے ناموں سے جعلی ایپس بنی ہوئی ہیں جو لوگوں کو بلا سود قرض کی فراہمی کے نام بلیک میل کرتی ہیں قرض دینے سے پہلے خوش نما سبز باغ دیکھائے جاتے ہیں قرض کی واپسی کے لیے لمبا ٹائم دیا جا تا ہے قرض لینے کے فورا بعد واپسی کا تقاضا شرو ع کر دیا جاتا ہے سود کے نام پر قرض سے کئی گنا زیادہ رقم لی جاتی ہے لوگوں کے ذاتی ڈیٹا کے زریعہ بلیک میل کیا جاتا ہے فون پر دھمکیاں دی جاتی ہیں بعد میں وہ فون نمبرز بند کر دیئے جاتے ہیں اس حوالے سے جب پی ٹی اے سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا ایسے معاملات پر مانیٹرنگ سیل بنایا گیا ہے جو ایسے فراڈ پر ایکشن لیتا ہے اور ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت درج کرواتاہے اگر رقم کا معاملہ ہو تو سٹیٹ بینک بھی شکایت کر سکتا ہے یا کسی شہری کے خود سے رابطہ کرنے پر سائبر کرائم ایف آئی ہے ونگ کارروائی کرتا ہے۔مجبوری یا لالچ میں لوگ دھوکے بازوں کو اپنے ذاتی موبائل ڈیٹا تک رسائی دے دیتے ہیں جو بعد میں ان کے لیئے پریشانی کا عث بنتی ہے۔
ویب سائٹس